ذوالفقار علی شاہ 8

صوبائی وزیر ثقافت، سیاحت و نوادرات کی صدرِ مملکت آصف علی زرداری کو سالگرہ کی مبارکباد

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)صوبائی وزیر ثقافت، سیاحت و نوادرات سید ذوالفقار علی شاہ نے صدرِ مملکت آصف علی زرداری کو سالگرہ کی پرخلوص مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آصف علی زرداری سندھ دھرتی کے عظیم سپوت اور ہماری ثقافتی شناخت کا باعثِ فخر ہیں۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ صدرِ مملکت نے ہمیشہ صوفیائے کرام کے امن، محبت اور رواداری کے پیغام کو دنیا بھر میں اجاگر کیا، جبکہ سندھ کے تاریخی ورثے، آثارِ قدیمہ اور نوادرات کے تحفظ کے لیے ان کی سرپرستی ناقابلِ فراموش ہے۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کی قیادت میں سندھ کی سیاحت اور قدیم تہذیب کو عالمی سطح پر نئی پہچان ملی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ مشکل حالات میں صدر آصف علی زرداری نے دوراندیشی اور بردباری کا مظاہرہ کرتے ہوئے “پاکستان کھپے” کا تاریخی نعرہ دیا۔

انہوں نے اپنے صدارتی اختیارات پارلیمان کو منتقل کرکے صوبوں کو خودمختاری فراہم کرنے میں تاریخی کردار ادا کیا اور شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے جمہوری فلسفے کو آگے بڑھاتے ہوئے جمہوریت کو مضبوط کیا۔سید ذوالفقار علی شاہ نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کی فکر، برداشت اور مفاہمت پر مبنی سیاست ہماری آنے والی نسلوں کے لیے ایک قیمتی اثاثہ ہے۔ انہوں نے صدرِ مملکت کی صحت، سلامتی، درازی عمر اور ملک و قوم کی مزید خدمت کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں