صدر مملکت 139

صدر مملکت کا مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کو ان کی برسی پر خراج عقیدت

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ سیاست میں ان کا قائدانہ کردار پاکستانی خواتین کیلئے حوصلہ افزائی کا باعث ہے۔ جاری اعلامیہ کے مطابق صدر مملکت نے کہاکہ پوری قوم مادر ملت کو سلام پیش کرتی ہے، قائداعظم محمد علی جناح کے لیے ان کی بھرپور حمایت تحریک پاکستان کے لیے تقویت کا باعث بنی۔

عارف علوی نے کہاکہ سیاست میں ان کا قائدانہ کردار پاکستانی خواتین کے لیے حوصلہ افزائی کا باعث ہے۔ صدر مملکت نے کہاکہ مادرِ ملت نے اپنے بھائی محمد علی جناح کی بیماری کے دوران ان کی بہترین دیکھ بھال کی، پاکستان کیلئے ان کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔
٭٭٭٭٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں