فیصل کریم کنڈی 33

فیصل کریم کنڈی کی تیمور میزائل کے کامیاب تجربے پر مسلح افواج، سائنسدانوں اور پوری قوم کو مبارکباد

پشاور (رپورٹنگ آن لائن)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے تیمور میزائل کے کامیاب تجربے پر مسلح افواج، سائنسدانوں اور پوری قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ “تیمور” میزائل کا کامیاب تجربہ پاکستان کی جدید اور درست دفاعی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے، شہید ذوالفقار علی بھٹو نے جس پروگرام کا آغاز کیا تھا آج پاکستانی سائنسدانوں اور انجینئرز کی مہارت نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔گورنر نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے پرامن مقاصد کے حصول اور اپنی دفاعی صلاحیتوں کی مضبوطی پر یقین رکھتا ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے اور کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ میزائل کی مقامی سطح پر تیاری دفاعی صنعت میں خود انحصاری کی جانب ایک اہم سنگ میل ہے، جو ملک کی دفاعی خود کفالت کو مزید مضبوط بنائے گا۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام ملک کی سلامتی اور خودمختاری کے لیے مسلح افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہر مشکل وقت میں قومی دفاع کے لیے متحد رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں