آصف علی زرداری 48

صدرِ مملکت کا ضلع خیبر میں فتنہ الخوارج کے 22 دہشت گردوں کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ضلع خیبر میں مشترکہ انٹیلی جنس آپریشن میں فتنہ الخوارج کے 22 دہشت گردوں کی ہلاکت اور اسلحے کی برآمدگی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے ناسور کے خلاف سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں قابلِ فخر ہیں۔

جمعہ کو ایوانِ صدر کے پریس وِنگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے دہشت گردوں کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 10 سالہ معصوم بچے کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور اہلِ خانہ سے تعزیت کی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے وقت جب پاکستان کی قیادت خطے اور دنیا میں امن کے لیے سر توڑ کوشش کررہی ہے دہشتگرد ہماری اس کوشش کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ہم دہشتگردی کو بھی شکست دیں گے اور خطے اور دنیا میں امن کیلیے اپنا قائدانہ کردار بھی ادا کرتے رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں