نہال ہاشمی 13

شہدا کی بے حرمتی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، نہال ہاشمی

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ شہدا کی بے حرمتی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

کراچی میں قومی پیغام امن کمیٹی کے رہنماؤں کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہا کہ شہید کا مرتبہ بہت اعلیٰ اور افضل ہے، شہید کی موت قوم کی حیات ہے اور شہید کی توہین دراصل ملک کی توہین ہے۔

نہال ہاشمی کا کہنا تھا کہ مال دینا آسان لیکن جان دینا بہت مشکل ہے، ہمیں اپنے شہدا اور غازیوں پر فخر ہے اور ملکی عزت و وقار ہم سب کے لیے مقدم ہے۔انہوں نے کہا کہ امید ہے مولانا فضل الرحمان اپنے الفاظ واپس لے لیں گے، انہیں ایسے الفاظ کے استعمال پر ندامت ہو رہی ہوگی۔

گورنر سندھ نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بہت دلیر انسان ہیں، افواجِ پاکستان اور فضائیہ نے ملک کا سر فخر سے بلند کیا ہے، صرف ہم ہی نہیں بلکہ پوری دنیا بھی فیلڈ مارشل کی تعریف کر رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں