غنا علی 158

شوہر اچھی ملازمت کرتے ہیں ،دونوں زندگی میں بہت خوش ہیں ،غنا علی

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)رواں برس مئی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکارہ غنا علی نے اپنے شوہر کے دولت مند ہونے کی افواہوں پر پہلی بار وضاحت کردی۔حال ہی میں غنا علی نے شوہر عمیر کے ہمراہ انسٹاگرام پر رومانوی تصاویر شیئر کی تو شوبز شخصیات سمیت ان کے مداحوں نے بھی کمنٹس کیے اور بعض افراد نے حسب معمول منفی کمنٹس کیے۔ایسے ہی افراد میں سے ایک شخص نے کمنٹ کرتے ہوئے منفی کمنٹ والوں کو ڈانٹا مگر خود بھی غلط بات کہہ ڈالی۔آر خان نامی شخص نے دوسروں کو ہدایت کی کہ وہ ایک جواب حاصل کرنے کے لیے اداکارہ کی پوسٹ پر غلط غلط کمنٹس کر رہے ہیں مگر ایسے لوگ یہ نہیں دیکھ رہے کہ اداکارہ نے آٹومیٹڈ ٹیلر مشین (اے ٹی ایم)سے شادی کی ہے؟

ساتھ ہی مذکورہ شخص نے لکھا کہ اگرچہ شادی کرنا اداکارہ کا ذاتی معاملہ ہے مگر اپنے فیصلے کو درست ثابت کرنا بھی ان کی ذمہ داری ہے۔آر خان نامی شخص کے کمنٹ پر غنا علی نے لکھا کہ اگرچہ ان کے پاس بہت زیادہ دولت نہیں ہے اور نہ ہی انہیں اتنے پیسوں کی ضرورت ہے مگر وہ اپنی زندگی میں بہت خوش ہیں۔غنا علی نے لکھا کہ وہ یہاں کسی کو وضاحت دینے کے لیے نہیں بیٹھیں اور ہر کسی کو اپنے کام سے کام سے رکھنا چاہیے، دوسروں کی زندگی میں خام خواہ کی دخل اندازی نہیں کرنی چاہیے۔اداکارہ نے بتایا کہ ان کے شوہر اچھی ملازمت کرتے ہیں اور دونوں اپنی زندگی میں بہت خوش ہیں مگر لوگوں کی جانب سے کیے گئے منفی کمنٹس کی وجہ سے ان کی ذہنی صحت پر اثر پڑ رہا ہے۔غنا علی نے واضح کیا کہ ان کے شوہر نہ تو اے ٹی ایم ہیں اور نہ ہی ان کے پاس بہت زیادہ دولت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں