اسحاق ڈار 7

شنگھائی تعاون تنظیم پائیدار اقتصادی نمو میں قائدانہ کردار ادا کر سکتی ہے، اسحاق ڈار

دوشنبے(رپورٹنگ آن لائن) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم ڈیجیٹل تبدیلی اور پائیدار اقتصادی نمو میں قائدانہ کردار ادا کر سکتی ہے، زراعت، کان کنی، معدنیات اور آئی ٹی کے شعبوں میں سرمایہ کاری بڑھانے کے حامی ہیں۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ سی پیک ایس سی او شراکت داروں کو معاشی انضمام کے مشترکہ سفر میں تیزی لانے کے مواقع فراہم کرتا ہے، توانائی میں تعاون اور عالمی معلوماتی سلامتی کو ایس سی او کا اہم حصہ بننا چاہئے۔

نائب وزیراعظم نے بتایا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم کی پاکستان صدارت کا وژن پیش کیا، شنگھائی تعاون تنظیم باہمی اعتماد اور تنوع کے احترام کے اصولوں پر قائم ہے، خطے میں رابطوں کے فروغ کے لیے ایس سی او کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے ایجنڈے پر عمل درآمد کے لیے پرعزم ہیں، ایس سی او کا خطہ عالمی اقتصادی ترقی کا مرکز بننے کی صلاحیت رکھتا ہے، شنگھائی تعاون تنظیم نے تجارت، بنیادی ڈھانچے، ثقافت و جدت کے شعبوں تک اپنا دائرہ کار وسیع کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی شنگھائی تعاون تنظیم میں شمولیت شنگھائی اسپرٹ سے ہماری وابستگی کا عکاس ہے، توانائی اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں ہدفی سرمایہ کاری معاشی انضمام کے لیے اہم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں