کراچی(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج تیزی کے بعد مندی چھاگئی جس کے باعث ہنڈرڈ انڈٰیکس منفی زون میں بند ہوا۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے، 400 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 66 ہزار 425 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار رہا تاہم کاروباری روز کے اختتام سے پہلے سٹاک مارکیٹ میں اچانک مندی چھاگئی جو کاروباری روز کے اختتام تک رقرار رہی جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 814 پوائنٹس کمی کیساتھ ایک لاکھ 65 ہزار 151 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 453 پوائنٹس کمی کیساتھ ایک لاکھ 65 ہزار 966 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔









