تہران(رپورٹنگ آن لائن) ایرانی رہنما ابراہیم عزیزی نے کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت کا نیا سکیورٹی نظریہ ابتدا ہی سے ناکام ہوچکا ہے۔
ابراہیم عزیزی کے مطابق اسرائیل کا نیا سکیورٹی نظریہ نہ اسے تحفظ فراہم کرسکتا ہے اور نہ ہی مزید مہلت دلا سکتا ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی حکومت کا انجام بہادر ایرانی قوم اور مزاحمتی محاذ کے ہاتھوں مکمل شکست ہے۔









