رجب طیب اردوان 8

اردگان کا شام میں انتشار پھیلانے کی کوشش پر اسرائیل کو سخت انتباہ

انقرہ (رپورٹنگ آن لائن) ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے شام میں انتشار پھیلانے کی کوشش پر اسرائیلی حکومت کو خبردار کردیا۔

انقرہ میں تقریر کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ شام سے اچھی خبریں موصول ہو رہی ہیں، تاہم اسرائیل وہاں بھی افراتفری پھیلانے کی بھرپور کوشش کر رہا ہے۔ترک خبر رساں ادارے انادولو کے مطابق اردگان نے کہا کہ خطے کو بحرانوں کے ایسے طوفان کا سامنا ہے جس کی شدت روز بروز بڑھ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکی کی شمالی سرحد کے قریب روس اور یوکرین کی جنگ چند ماہ میں پانچویں سال میں داخل ہو جائے گی۔ معاہدوں پر دستخط ہونے کے باوجود فلسطین کے خلاف اسرائیل کی جنگ جاری ہے، جبکہ ایران میں کشیدگی مکمل طور پر ختم ہونے سے پہلے ہی یمن میں ایک نیا تنازع شروع ہوگیا ہے۔

اردگان نے سعودی عرب پر حوثی حملوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان حملوں نے خطے میں کشیدگی میں نمایاں اضافہ کردیا ہے۔ انہوں نے سعودی عرب کو ترکی کا دوست اور ہمدرد ملک قرار دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں