شازیہ ماریہ 15

شازیہ مری کا شہید شاہنواز بھٹو کے 41ویں یومِ شہادت پر خراجِ عقیدت

اسلام آباد (شازیہ مری)مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے شہید شاہنواز بھٹو کے 41ویں یومِ شہادت پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ ظلم و جبر کبھی بھی بھٹو خاندان کے حوصلے، نظریے اور جمہوری جدوجہد کو شکست نہیں دے سکے۔ شہید شاہنواز بھٹو کے 41ویں یومِ شہادت پر اپنے پیغام میں شازیہ مری نے کہاکہ شہید شاہنواز بھٹو نے جمہوریت، اصولوں اور عوامی حقوق کے لیے لازوال قربانی دی۔

انہوںنے کہاکہ شہید شاہنواز بھٹو کی شہادت بھٹو خاندان کی قربانیوں اور جدوجہد کا ناقابلِ فراموش باب ہے۔ شازیہ مری نے کہاکہ ظلم و جبر کبھی بھی بھٹو خاندان کے حوصلے، نظریے اور جمہوری جدوجہد کو شکست نہیں دے سکے۔ انہوںنے کہاکہ شہید شاہنواز بھٹو کی قربانی آج بھی حق، انصاف اور جمہوریت پر یقین رکھنے والوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ بھٹو خاندان کی ہر قربانی عوام کی حکمرانی، آئین کی بالادستی اور جمہوری اقدار کے تحفظ کے لیے تھی۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے نظریے پر آج بھی ثابت قدم ہے۔

انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی جمہوریت، آئین کی بالادستی، سماجی انصاف، مساوات اور عوامی خدمت کے عہد کی امین ہے۔ انہوںنے کہاکہ عوام کے حقوق، آئین کی سربلندی اور جمہوری اقدار کے لیے دی جانے والی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جاتیں،۔ انہوںنے کہاکہ شہداء کی قربانیاں آنے والی نسلوں کے لیے عزم، استقامت اور حق کی جدوجہد کا روشن استعارہ ہیں۔

شازیہ مری نے کہاکہ شہید شاہنواز بھٹو کی عظیم قربانی کو قوم ہمیشہ عزت، احترام اور فخر کے ساتھ یاد رکھے گی۔ شازیہ مری نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی ہر قسم کے ظلم، آمریت اور عوامی آواز دبانے کی کوششوں کے خلاف اپنی جمہوری جدوجہد جاری رکھے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں