مفتاح اسماعیل 39

سیاست کا مقصد خاندان والوں کونوازنا نہیں ہونا چاہیے،مفتاح اسماعیل

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان عوام پارٹی کے سیکرٹری جنرل اورسابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ سیاست کا مقصد خاندان والوں کونوازنا نہیں ہونا چاہیے، سب کونظرآرہا ہے،وزیراعظم تابعدارہیں مگرڈیلیورنہیں کررہے ہیں،،اگرٹرمپ کہیں گے تو شہباز شریف بانی پی ٹی آئی کو رہا کردیں گے۔

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حکومت نے ڈونلڈ ٹرمپ کے آنے سے پہلے اپوزیشن سے مذاکرات شروع کر دیئے تھے، ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان سے حکومت کوریلیف ملا ہے، بانی کوجب نکالا گیا توامریکا کی غلامی نامنظورکا نعرہ لگایا، عمران خان پھراسی امریکا سے آس لگا کربیٹھے تھے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کے تعلقات کسی شخص نہیں ریاست کیساتھ ہیں، امریکا کا ڈاکٹرشکیل آفریدی کی رہائی کا بھی پریشرآسکتا ہے،اگرٹرمپ کہیں گے تو شہباز شریف بانی کو رہا کردیں گے۔انہوں نے کہا کہ کسی کے پاس بھی کسی کوجیل میں رکھنے کا اختیارنہیں ہونا چاہیے، یہ اختیارصرف عدالت کے پاس ہونا چاہیے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ بانی کے دس سالہ اقتدارکے پلان کی بھی باتیں سنی تھیں، تاریخ بتاتی ہے کہ فیصلے تبدیل بھی ہو جاتے ہیں، ہمارا ملک پیچھے کی طرف جارہا ہے، ہمیں اس بات کوتسلیم کرنا ہوگا کہ ملک میں غربت بڑھتی جارہی ہے، دنیا کے ممالک ہم سے آگے نکل رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں