سردار ایاز صادق 44

سپیکر قومی اسمبلی کا وزیراعلیٰ پنجاب کی کامیاب سرجری پر اطمینان کا اظہار ، جلد صحت یابی کی دعا

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی شریف میڈیکل سٹی ہسپتال میں ہونے والی کامیاب سرجری پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مکمل اور جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔

گزشتہ روز قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سپیکر سردار ایاز صادق نے مریم نواز شریف کے عزم، حوصلے اور فرض شناسی کو مثالی قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سرجری کے فورا بعد ہسپتال ہی سے بطور وزیراعلی اپنے فرائض کی انجام دہی شروع کر دی تھی جو ان کی غیر معمولی ذمہ داری، حب الوطنی اور عوامی خدمت سے گہری وابستگی کا واضح ثبوت ہے۔

سپیکر نے کہا کہ قوم دعاگو ہے کہ اللہ تعالی مریم نواز شریف کو جلد اور کامل صحت عطا فرمائے تاکہ وہ پہلے سے بڑھ کر عزم، جذبے، لگن اور مستعدی کے ساتھ پنجاب کے عوام کی خدمت اور ترقی و خوشحالی کے مشن کو جاری رکھ سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں