پاکستان سٹاک مارکیٹ 11

سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس 1421 پوائنٹس بڑھ گیا

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) سٹاک مارکیٹ میں مسلسل مندی کے بعد آج کاروبار کا مثبت رجحان ریکارڈ کیا گیا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا اختتام مثبت زون میں ہوا، جہاں 100 انڈیکس 1421 پوائنٹس اضافے کے بعد 1 لاکھ 69 ہزار 392 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

کاروباری دن کے دوران 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 1 لاکھ 69 ہزار 988 پوائنٹس جبکہ کم ترین سطح 1 لاکھ 69 ہزار 189 پوائنٹس رہی۔اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر 17 ارب روپے مالیت کے 37 کروڑ شیئرز کا لین دین ہوا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی مجموعی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 128 ارب روپے اضافے کے بعد 18 ہزار 856 ارب روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں