سندھ ہائی کورٹ 151

سندھ ہائیکورٹ نے کراچی روڈ بند کرنے کےخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

کراچی(رپورٹنگ آن لائن) سندھ ہائی کورٹ میں کراچی کے روڈ بند کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی دلائل سننے کے بعد کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق آواری ٹاور اور میٹرو پول ہوٹل روڈ بند کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی اس موقع پر سندھ ہائی کورٹ کے جج نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔عدالت میں سماعت کے موقع پر درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ مذکورہ روڈ بند کرنے سے عوام کوفائدے کے بجائے تکلیف کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، اس کا سد باب کیا جائے۔

ٹریفک پولیس کے نمائندے کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر جنوب نے روڈ بند کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا، ٹریفک پولیس نے صرف نوٹی فکیشن پر عمل درآمد کیا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے جواب دیا کہ ٹریفک بیورو کی سفارش پر ایک طرف کا روڈ بند کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا، سگنل پر پرائم ٹائم میں روڈ کھولنے سے ٹریفک جام ہوجاتا ہے، عوام کو سہولت دینے کے لئے ہی ایک طرف کا روڈ بند کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں