سندھ ہائیکورٹ

سندھ ہائیکورٹ نے سیہون بم دھماکے میں ملوث ملزمان کی سزائے موت کےخلاف اپیلیں مسترد کر دیں

کراچی(رپورٹنگ آن لائن) سندھ ہائیکورٹ نے سیہون بم دھماکے میں ملوث ملزمان کی سزائے موت کے خلاف اپیلیں مسترد کر دیں۔

سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سیہون دھماکے میں 80 سے زائد افراد شہید اور 120 سے زائد زخمی ہوئے۔

سندھ ہائیکورٹ نے دہشتگرد نادر علی عرف مرشد اور فرقان کی سزائے موت برقرار رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کے خلاف انتہائی ٹھوس شواہد پیش کیے گئے، معصوم انسانوں کو قتل کرنے والے دہشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔یاد رہے کہ ٹرائل کورٹ نے ملزم نادر اور فرقان کو 80 بار سزائے موت کا حکم سنایا تھا۔