اسحق ڈار 37

سی پیک فیز 2 کا آغاز ہوچکا، وزیراعظم 23 سے 26 مئی تک چین کا دورہ کریں گے،اسحاق ڈار

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سی پیک فیز ٹو کا آغاز ہوچکا ہے۔ سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ سی پیک بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹیو کا فلیگ شپ منصوبہ ہے اور پاکستان میں سی پیک فیز ٹو کا آغاز ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ون چائنا پالیسی پر پوری طرح کاربند ہے جبکہ چین پاکستان کی خودمختاری کی ہمیشہ حمایت کرتا ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ 23 سے 26 مئی تک وزیراعظم چین کا دورہ کریں گے، اس دوران تعلقات کے دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کی 75 سالہ تقریبات ہوں گی جبکہ وزیراعظم شہباز شریف چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات بھی کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں