بیرسٹر گوہر 16

بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں شروع ہونگی تو راستے بند نہیں ہونگے، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں شروع ہوں گی تو راستے بند نہیں ہوں گے۔بیرسٹر گوہر نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج کرنا ہمارا حق ہے، ہم ہمیشہ پْرامن رہتے ہیں۔اْنہوں نے کہا کہ ایس او پیز کے مطابق میں درخواست کرتا ہوں کہ ملاقاتیں ہونے دیں۔

بیرسٹرگوہر نے کہا کہ حکومت سے تاحال رابطے شروع نہیں ہوئے، بات چیت شروع نہیں ہوئی ہے، سیاسی مسائل کا حل سیاسی ہونا چاہیے۔اْنہوں نے کہا کہ ہمارے پارلیمنٹرینز کو گرفتار کیا گیا، شکر ہے اب انہیں رہا کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں