واشنگٹن(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ سعودی عرب سے 3 ارب ڈالر اگلے ہفتے تک پاکستان کو مل جائیں گے۔واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزا نہ نے کہا کہ ہماری سعودی وزیر خزانہ سے تفصیلی گفتگو ہوئی، گزشتہجمعہ کو بھی اسلام آباد میں سعودی وزیرخزانہ سےگفتگو ہوئی تھی، انہوں نے واضح بتا یا کہ 3 ارب کی سپورٹ اضافی ڈپازٹس کی صورت میں ادا کی جائے گی۔
1وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت کی جانب سے3 ارب ڈالر کی سپورٹ اگلے ہفتے تک ہمیں مل جائےگی، ہم نے پچھلے ہفتے 1.4بلین ڈالر کی ادائیگیاں کی ہیں ، تمام ادائیگیاں وقت پر کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اب یہ سالانہ رول اوور کے بجائے 2028 تک اس کی میچورٹی جائےگی، سعودی حکومت کے شکر گزار ہیں، سعودی ولی عہدمحمد بن سلمان اور سعودی وزیر خزانہ کا شکریہ ادا کرتاہوں۔









