سعد رفیق 117

سعد رفیق نے وزیر اعظم کو سنجیدگی اور سچائی اختیار کرنے کا مشورہ دے دیا

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے وزیر اعظم عمران خان کو سنجیدگی اورسچائی اختیار کرنے کا مشورہ دے دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے لکھا کہ عمران صاحب پاکستان مزید مہم جوئی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ جاری کردہ ٹوئٹ میں خواجہ سعد رفیق لکھتے ہیں کہ وزیراعظم بننے کیلئے آپ نے ہر اصول پامال کیا، ہر ظلم روا رکھا مگر بات نہیں بنی اور ملک دلدل میں پھنس گیا۔ خواجہ سعد رفیق نے وزیر اعظم کو مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ اب سنجیدہ اورمنطقی سیاست کرکے دیکھیں کیونکہ پاکستان کومہم جووں کی نہیں راستباز ، مدبر ویژنری قیادت کی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں