سردار ایاز صادق 63

سردار ایاز صادق کی بیساکھی کے تہوار پر سکھ برادری کو مبارکباد

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بیساکھی کے تہوار پر سکھ برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تہوار بین المذاہب ہم آہنگی، بھائی چارے اور رواداری کے فروغ کا پیغام دیتا ہے۔ بیساکھی تہوار کے موقع پر انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ بیساکھی موسم بہار کی آمد کی علامت ہے اور صدیوں پرانا خوشی اور محبت بانٹنے کا تہوار ہے،پاکستان میں بسنے والے عوام مختلف عقائد اور ثقافتوں پر مشتمل ایک خوبصورت گلدستہ ہیں۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اقلیتی برادری کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے،آئین پاکستان ملک میں بسنے والے تمام مذاہب کے ماننے والوں کو اپنی مذہبی رسومات آزادی کے ساتھ منانے کا حق دیتا ہے۔انہوںنے کہاکہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ یہ تہوار تمام مذاہب کے ماننے والوں کے لیے خوشیوں، امن اور خوشحالی کا باعث بنے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں