روڈ چیکنگ

سخت گرمی ، روڈ چیکنگ اور ڈائیریکٹر کے ریلیف پیکیج۔

رپورٹنگ آن لائن۔۔

ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ لاہور ریجن سی کی مختلف ٹیمیں صبح، شام شفٹوں میں جبکہ بدھ کے روز جنرل ہولڈ اپ کی صورت میں ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کے خلاف کارروائی میں مصروف رہتی ہیں۔
 روڈ چیکنگ
تاہم علم میں آیا ہے کہ ڈائریکٹر موٹرز محمد آصف بعض مخصوص اہلکاروں کے لئے “نرم گوشہ” رکھتے ہیں جس کے باعث موٹربرانچ کے بعض ملازمین خصوصا” ڈی پی اوز، روڈ چیکنگ جیسی اذیت ناک ڈیوٹی سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔
 روڈ چیکنگ
ذرائع کا کہنا یے کہ سخت گرمی کے موسم میں روڈ چیکنگ جیسی ” دم پخت ” ڈیوٹی، سیدھے سادھے ملازمین کے لئے ہے۔ایسے اہلکار جو کسی بھی حوالے سے تھوڑا اختیار رکھتے ہیں یا پھر وہ ڈائیریکٹر کی ” ہر بات” مانتے ہیں وہ روڈ چیکنگ پر نہیں جاتے بلکہ دفتع میں ہی رہتے ہیں بلکہ ڈائیریکٹر موٹرز ان کے ساتھ کھانا بھی شئیر کرتے ہیں۔
 روڈ چیکنگ
اس حوالے سے ایم آراے ون اور ایم آر اے فائیو سمیت دیگر ٹیموں میں شامل ڈی پی اوز بھی بتائے جاتے ہیں۔