لاہور(سلیمان چودھری)
محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈڑی ہیلتھ کئیر کے زیرانتظام دیہی علاقوں میں قائم بنیادی مراکز صحت اور رولرہیلتھ سنٹرز میں خراب مشینری کا مسئلہ شدت اختیار کر گیا ہے،

صوبہ بھر میں 105 الٹرا ساونڈ مشینیں، 40 ایکسرے مشینیوں سمیت متعدد مشینری عرصہ داراز سے کام کرنا بند کر گئیں، مشینری خراب ہونے کی وجہ سے دیہی علاقوں کے مریض خصوصا حاملہ خواتین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہاہے کیونکہ ان کے الٹرا ساؤنڈ کی سہولت بند ہو گئی ہے،

سرکاری دستاویز کے مطابق
سینکڑوں ایسے بنیادی مراکز صحت جہاں ہر سہولیات کا فقدان پایا جاتا ہے
ان میں 67 الٹرامشینں خراب پڑی ہیں۔ خواتین کے زچگی کے لیے استعمال ہونیوالی 126 ڈلیوری ٹیبل اور 218 بستر عرصہ داراز سے خراب پڑے ہیں ، 611 پنکھے، 353 بنچ، 128 واٹر کولر، 202 یو پی ایس اور 876 لائٹس الیکٹرانک میڈیکل ریکارڈ کرنے والے 389 ٹیبلٹس اور57 پرنٹر خراب پڑے ہیں۔

دستاویز کے مطابق رولر ہیلتھ سنٹرز پر 40 ایکسرے مشینیں خراب پڑی ہیں، 38 الٹرا ساونڈ اور 33 ڈینٹل چئرز، رولر ہیلتھ سنٹرز سے 317 بستر، 193 بینچز خراب پڑے ہیں۔ اسی طرح 343 پنکھے، 55 واٹر کولر ، 1276 لائٹس اور 24جنریٹرز خراب پڑے ہیں 146 الیکٹرانک ٹیبلٹس اور 16 پرنٹرز خراب پڑے ہیں
107









