دعا زہرا

دعا زہرہ نا بالغ ہے ، میڈیکل بورڈ کا انکشاف

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)محکمہ صحت سندھ کے تشکیل کردہ میڈیکل بورڈ نے پسند کی شادی کرنیوالی دعا زہرہ کی عمر 15سے 16 سال کے درمیان قرار دی ہے،تفصیلات کے مطابق میڈیکل بورڈ نے دعا زہرہ کی عمر کا تعین کر لیا، میڈیکل بورڈ کی رپورٹ میں دعا زہرہ کو “مائنر” لکھا گیا ہے۔

میڈیکل رپورٹ کے مطابق دعا کی عمر 15 سال سے زیادہ اور 16 سال سے کم ہے۔دعا کی عمر کے تعین کیلئے محکمہ صحت سندھ نے 10 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا تھا جس کی سربراہی پروفیسر صبا سہیل نے کی۔ بورڈ نے عمر کے درست تعین کیلئے مختلف ایکسرے اور ٹیسٹ کئے جن کی روشنی میں عمر 15 سے 16 سال کے درمیان قرار دی گئی ہے۔