حارث رئوف 104

حارث رئوف کے سینٹرل کنٹریکٹ کی معطلی ختم ہونے کا امکان

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رئوف کے سینٹرل کٹریکٹ کی معطلی چند روز میں ختم ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں فاسٹ بولر نے چند روز قبل اپنے سینٹرل کنٹریکٹ کی معطلی کے خلاف اپیل کی تھی۔ذرائع کے مطابق حارث رف نے دورہ آسٹریلیا سے دستبردار ہونے کی وجوہات سے پی سی بی کو تفصیلی آگاہ کیا تھا، کرکٹ بورڈ قانونی طور پر فاسٹ بولر کی اپیل کا جائزہ لے رہا ہے۔

پی سی بی نے دورہ آسٹریلیا سے انکار کے باعث پی ایس ایل کے آغاز سے چند روز قبل حارث رف کا سینٹرل کنٹریکٹ 30 جون تک معطل کر دیا تھا۔پی سی بی نے حارث رئوف کو کرکٹ لیگز میں شرکت کیلئے این او سی نہ دینے کا بھی اعلان کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں