جنرل ہسپتال

جنرل ہسپتال میں معذور افراد کی بھرتی کیلئے انٹرویو 26نومبر کو ہونگے

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)جنرل ہسپتال میں معذور افراد کی بھرتی کا عمل شروع، 8آسامیوں کیلئے 248درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے ایم ایس ایل جی ایچ سے کہا کہ وہ سکروٹنی کے عمل کی خصوصی مانیٹرنگ کریں تاکہ کسی امیدوار کی حق تلفی نہ ہو۔ انہوں نے واضح کیا کہ بھرتی حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق میرٹ پر ہوگی جبکہ انٹرویو 26نومبر کو ہونگے۔

ہسپتال انتظامیہ نے مختلف شعبوں کی 8آسامیوں کی مختلف کیٹگریز کیلئے 248 درخواستوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ نائب قاصد 71، او ٹی اٹینڈنٹ 66، وارڈ اٹینڈنٹ 64، وارڈ کلینر 24،سیکورٹی گارڈ 14، لیب ٹیکنیشن 6اور او ٹی اسسٹنٹ کے3 امیدوار ہیں۔ اہلیت پر پورا اترنے والے ہی ملازمت کے حق دار ہونگے۔