فواد چوہدری 50

جسٹس منصور علی شاہ ہی آئندہ چیف جسٹس ہوں گے’فواد چوہدری کا دعوی

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے جمعیت علمائے اسلام (ر)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے تجویز کردہ آئینی مسودے کی حمایت کرتے ہوئے دعوی کیا کہ جسٹس منصور علی شاہ ہی آئندہ چیف جسٹس ہوں گے۔ایکس پر اپنی پوسٹ میں فواد چوہدری نے واضح کیا کہ مولانا فضل الرحمن کے مسودے میں ہائیکورٹ ججز کی تقرری اور کارکردگی کا نظام وضع ہے۔انہوں نے لکھا چیف جسٹس کا تقرر اب سنیارٹی کے اصول پر نہیں ہوگا لیکن 12 رکنی کمیٹی میں دو تہائی اکثریت چاہیے جو اپوزیشن کے بغیر نہیں مل سکتی لہٰذاچیف جسٹس منصور علی شاہ ہی ہوں گے۔

فواد چوہدری نے باور کرایا کہ آئینی بنچ کا تصور برا نہیں ہے اگر رولز بناکر بنچز میں تقرری کے اصول طے ہوجائیں تو کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔سابق وفاقی نے چیف الیکشن کمشنر کے لیے یہ ترمیم نامناسب قرار دیتے ہوئے کہا ابھی تک اس ترمیم کے لیے جو مار دھاڑ، خوف پیدا کیا وہ سمجھ سے باہر ہے، یہ ترمیم تو ویسے ہی بات چیت سے ہو سکتی تھی، پاکستان کو پوری دنیا میں ایسے بدنام کرنے کی کیا ضرورت تھی؟۔
٭٭٭٭٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں