سعید غنی 194

جب تک ایک بھی پاکستانی زندہ ہے ہم اپنے وطن آنچ نہیں آنے دیں گے،سعید غنی

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ جب تک ایک بھی پاکستانی زندہ ہے ہم اپنے وطن آنچ نہیں آنے دیں گے۔ اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں سعید غنی نے تمام پارٹی کارکنان اور شہریوں سے اپیل کی کہ وہ پیپلز سیکریٹریٹ کراچی سے شروع ہونے والی پاکستان کھپے ریلی میں بھرپور شرکت کریں۔

سعید غنی نے کہا کہ ریلی میں شرکت کر کے یہ پیارے پاکستان کے خلاف سوچنے والوں کو بتادیں کہ جب تک ایک بھی پاکستانی زندہ ہے ہم اپنے وطن آنچ نہیں آنے دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں