لاہور(رپورٹنگ آن لائن )لاہور ہائیکورٹ نے بیرون ملک مقیم والدکوفی بچہ 30 ہزار روپے ماہانہ نان و نفقہ ادا کرنے کا حکم دیتے ہوئے قرار دیا ہے کہ والدین کی علیحدگی یا شادی ختم ہونے سے بچوں کی کفالت کی ذمہ داری ختم نہیں ہوتی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی نے خاتون صائقہ کی درخواست پرفیصلہ جاری کیا،عدالت نے بچوں کا ماہانہ نان و نفقہ 20 ہزار روپے سے بڑھا کر 30 ہزار روپے فی بچہ مقرر کرنے کا حکم دیا۔
فیصلے میں کہاگیا ہے کہ والد کی محدود آمدن بچوں کی کفالت کی ذمہ داری سے بری ہونے کا جواز نہیں بن سکتی،بچوں کے نان و نفقہ کا تعین والدکی مالی حیثیت اور بچوں کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر کیا جانا چاہیے۔عدالت نے قراردیا کہ والدکی اصل آمدن اور کام کی نوعیت کا تعین شواہد کی روشنی میں کیا جائے،فیصلے میں برطانوی حکومت کی سرکاری ویب سائٹ پر مقرر کم از کم اجرت کا بھی حوالہ دیا گیا۔عدالتی فیصلے کے مطابق بچوں کے نان و نفقہ میں سالانہ 10 فیصد اضافہ نومبر 2019 سے شمار کیا جائے گا۔درخواست گزارصائقہ کی شادی زاہد اقبال سے 2010 میں ہوئی تھی،عدالت نے بچوں کی کفالت سے متعلق ذمہ داریوں اور نان و نفقہ کے تعین کے اصولوں کو فیصلے کا حصہ بنایا ہے









