شہباز شریف 11

وزیراعظم کا بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان میںآپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

جمعرات کو پی ایم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے ضلع کیچ میں ایک دہشت گرد کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی اور معصوم خواتین کو یرغمال بنانے کی بزدلانہ کوشش ناکام بنانے اور ان کی حفاظت یقینی بنانے پر سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ وطن عزیز سے دہشت گردی کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں