حنا الطاف 9

اداکارہ حنا الطاف پاکستان میں رہنے سے خوفزدہ

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)پاکستانی اداکارہ اور ڈیجیٹل کری ایٹر حنا الطاف نے پاکستان میں خواتین کو درپیش پابندیوں اور عدم تحفظ پر طنزیہ انداز میں اظہارِ خیال کیا ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی۔

حنا الطاف ٹیلی وژن کی معروف اداکارہ ہیں، جن کے انسٹاگرام پر 65لاکھ سے زائد فالوورز ہیں، انہیں سیاحت کا شوق ہے اور حال ہی میں انہوں نے برطانیہ کی سیر کی ہے۔برطانیہ سے واپسی پر حنا الطاف نے ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے پاکستان میں خواتین کو درپیش پابندیوں پر طنز کیا۔حنا الطاف کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں میرا آخری دن ہے اور کراچی واپس جانے سے قبل لندن میں آخری بار ناشتے سے لطف اندوز ہونا چاہتی ہوں، کیونکہ اس کے بعد مجھے کراچی کی جیل میں واپس جانا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان میں خواتین نہ آزادانہ زندگی گزار سکتی ہیں، نہ سکون سے سانس لے سکتی ہیں اور نہ ہی آزادی سے لطف اندوز ہو سکتی ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ خواتین کے لیے عوامی مقامات پر پیدل چلنا بھی مشکل ہوتا جا رہا ہے اور پاکستان میں لڑکی ہونا گویا جرم بن گیا ہے۔ اداکارہ نے لندن میں اپنے قیام کو خوش گوار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرا یہاں وقت بہت اچھا گزرا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں