روہت شرما

بھارتی کپتان روہت شرما نے مداح کو شادی کیلئے پرپوز کر دیا

ممبئی (رپورٹنگ آن لائن) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے مداح کو شادی کے لیے پرپوز کر دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق روہت شرما ٹیم کے ساتھ ایئر پورٹ سے جا رہے تھے کہ ایک مرد مداح ویڈیو بنا رہا تھا۔روہت شرما نے مداح کو پھول دیا اور مذاحیہ انداز میں شادی کے لیے پرپوز کیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پھول دیتے ہوئے روہت شرما نے کہا کہ یہ لو، آپ کے لیے، جس پر مداح نے ان کا شکریہ ادا کیا۔بھارتی کپتان نے جاتے جاتے سوال کیا کہ کیا آپ مجھ سے شادی کریں گے؟۔واضح رہے کہ دوسرے ون ڈے میں آسٹریلیا نے بھارت کو 10وکٹوں سے شکست دی تھی۔