سینیٹر عبد الغفور حیدری 102

بلوچستان سے سوتیلی ماں کا سلوک کیا جارہا ہے،بلوچستان پہلے ہی محرومیوں کا شکار ہے، سینیٹر عبد الغفور حیدری

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کے اجلاس میں سینیٹر عبد الغفور حیدری نے کہا ہے کہ بلوچستان سے سوتیلی ماں کا سلوک کیا جارہا ہے،بلوچستان پہلے ہی محرومیوں کا شکار ہے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات چیئرمین سینیٹر پرنس احمد عمر احمد زئی کی صدارت اجلاس ہوا اجس میں سینیٹر شمیم آفریدی،حافظ عبد الکریم،سینیٹر مولانا عبد الغفور حیدری،سینیٹر سیف اللہ ابڑو موجود تھے ۔

مواصلات حکام نے کہاکہ حیدرآباد میں سکھر موثر وے پروجیکٹ کے حوالے سے کمیٹی منظوری دے گی تو پروجیکٹ پر کام شروع کردیا جائے گا۔سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے کہاکہ پاکستان کی حکومت کو ساڑھے چار بلین روپے کا فائدہ ہے۔انہوںنے کہاکہ منصوبہ پر جلد کام شروع ہونا چاہیے۔مواصلات حکام نے بتایاکہ اڑھائی سال میں حیدرآباد سکھر موٹر وے کا کام مکمل کرلیا جائے گا،کھاریاں سے راولپنڈی موٹر وے منصوبہ 117 کلو میٹر ہے۔سینیٹر غفور حیدری نے کہاکہ بلوچستان سے سوتیلی ماں کا سلوک کیا جارہا ہے،بلوچستان پہلے ہی محرومیوں کا شکار ہے۔

غفور حیدری نے کہاکہ ڑوب کچلاک کوئٹہ پروجیکٹ کا کئء مرتبہ افتتاح ہوا ابھی تک منصوبہ پر کام شروع نہیں ہوا۔ حکام مواصلات نے کہاکہ قانونی پیچیدگیوں کا سامنا تھا۔منصوبہ پر جلد کام شروع ہو جائیگا،پانچ پیکجز جلد ایوارڈ ہو جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں