بلاول بھٹو زرداری 14

بلاول بھٹو زرداری کی ہنگو میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے کی مذمت

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہنگو میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پولیس اور سکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگان نہیں جائیں گی۔ اپنے بیان میں بلاول بھٹو زر داری نے حملے میں 10 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔

بلاول بھٹو زرداری نے حملے میں ڈی ایس پی سمیت زخمی ہونے والے اہلکاروں کی جلد صحتیابی کی دعا ء کی ۔ بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ دہشتگردی کے خلاف خیبرپختونخواہ پولیس کا غیرمتزلزل عزم اور لازوال قربانیاں قوم کیلیئے باعثِ فخر ہیں۔ انہوںنے کہاکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پولیس اور سکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگان نہیں جائیں گی۔ انہوںنے کہاکہ دہشتگردوں سے شہید ہونے والے ہر اہلکار اور ہر شہری کے خون کا حساب لیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں