بشری انصاری 171

بشری انصاری نے اسپائیڈر مین سے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگوا دیئے

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) سینئر اداکارہ بشری انصاری نے سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کی ہے جسے انٹرنیٹ صارفین خوب پسند کر رہے ہیں۔انسٹا گرام پر بشری انصاری کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ بیرون ملک موجود سیر و تفریح میں مصروف ہیں، اس دوران گھومتے پھرنے ان کی ملاقات ایک اسپائیڈر مین سے ہو گئی۔

بشری انصاری کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بشری انصاری خود بھی پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا رہی ہیں جبکہ اس دوران اسپائیڈر مین سے بھی پاکستان زندہ باد کے نعرے لگوا رہی ہیں۔بشری انصاری کے کہنے پر اسپائیڈر مین بھی خوب جوش و خروش کے ساتھ پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں