ہارون اختر خان 95

بجٹ کے فوراً بعد صنعتی پالیسی کا اعلان کیا جائے گا، ہارون اختر

اسلام آبا د(رپورٹنگ آن لائن)وزیرِ اعظم شہباز شریف کے معاونِ خصوصی ہارون اختر نے کہا ہے کہ بجٹ کے فوراً بعد صنعتی پالیسی کا اعلان کیا جائے گا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں ہارون اختر نے کہا کہ اس کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاور ت مکمل ہو چکی ہے۔

انہوںنے کہاکہ اس پالیسی میں یقینی بنایا جائے گا کہ مینوفیکچرنگ اور برآمدات کی حوصلہ افزائی ہو تاکہ حقیقی شرح نمو میں اضافہ ہو۔انہوں نے کہا کہ ٹیرف پالیسی بھی جلد لائی جا رہی ہے جس میں غیر ضروری ٹیکسوں کا خاتمہ کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں