سید یوسف رضا گیلانی 38

ایران امریکہ جنگ میں پاکستان کا ثالثی کردار دنیا نے قابل تحسین قرار دیا ، چیئر مین سینٹ

ساہیوال(رپورٹنگ آن لائن) چیئرمین سینٹ سید یو سف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ بھار ت نے پاکستان پر حملہ کیا ہم نے ایٹمی پاور ہو نے کے با وجود تحمل کا مظاہرہ کیا اور دنیا کو باور کرا یا کہ ہم پر امن ایٹمی طا قب ہیں،ایران امریکہ اور اسرائیل کا تنا زعہ عرب ممالک سمیت پور ی دنیا کے لیے کڑا امتحان ہے.

پاکستان نے ثالثی کی کو شش کی جس پردنیا نے پاکستان کی کو ششوں کا اعتراف کیا پاکستان نے سیز فائر ممکن کر وایا وزیر اعظم اور فلیڈ مارشل نے جو کو شیش کیں وہ قابل ستائش ہے ۔انہوں نے یہاں وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ پیر عمران احمد شاہ کی رہا ئش گا ہ پر ان کی والد ہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا اور فا تحہ خوانی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں