قمر زمان کائرہ 171

اگر مسائل کا واحد حل الیکشن ہیں تو پی ٹی آئی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان حکومت سے استعفے دے، قمر زمان کائرہ

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم کے مشیر برائے کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ سازش کا بیانیہ بڑی سازش ہے، سپریم کورٹ نے سب کچھ واضح کر دیا ہے،

قمر زمان کائرہ نے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان مسائل کا واحد حل الیکشن کو سمجھتے ہیں تو خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان حکومت سے استعفے دیں،انہوں نے کہا کہ عمران خان آئین اور قانون کے دائرےمیں رہتے ہوئے حکومت ختم کرسکتے ہیں توبیشک ہماری حکومت ختم کر دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں