علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی 149

اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں20نومبر تک توسیع کردی، جاوید اقبال

ننکانہ صاحب(رپورٹنگ آن لائن )علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے ملک بھر سے طلبہ کی جانب سے موصول ہونے والی درخواستوں پر غور کرتے ہوئے سمسٹر خزاں2023ئ کے دوسرے مرحلے کے داخلوں کی تاریخ میں لیٹ فیس چارجزکے20نومبر تک توسیع کی منظوری دے دی ہے،

اسسٹنٹ ریجنل ڈائریکٹر شیخوپورہ جاوید اقبال نے بتایا کہ ایسوسی ایٹ ڈگر ی اِن آرٹس(بی اے جنرل)ایسوسی ایٹ ایٹ ڈگری اِن کامرس(بی کام)، ایسوسی ایٹ ڈگری اِن ایجو کیشن، بی ایس(او ڈی ایل)پروگرامز، ڈیڑھ، اڑھائی اور چار سالہ بی ایڈ پروگرامز، بی بی اے، پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگرامز اور سرٹیفکیٹ کورسزمیں داخلوں کے خواہشمند افراد اب نئی تاریخ تک لیٹ فیس چارجز کے ساتھ داخلہ لے سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اِن پروگرامز میں پہلے سے داخل(جاری طلبہ)کے لئے انرولمنٹ کی آخری تاریخ پہلے ہی 15نومبر مقرر کی گئی ہے

، یعنی جاری طلبہ 15۔نومبر تک اپنی انرولمنٹ کرسکتے ہیں، تمام پروگراموں کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں،داخلوں کے بارے میں مزیدمعلومات یونیورسٹی کے علاقائی دفاترسے یا یونیورسٹی کے ہیلپ لائن 111 112 468ـ051پر کال کرکے حاصل کی جاسکتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں