طاہر اشرفی 153

انتہا پسندی اور شدت پسندی کا خاتمہ کر کے آگے بڑھنا ہے، طاہر اشرفی

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی مشرق وسطی حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ انتہا پسندی اور شدت پسندی کا خاتمہ کر کے آگے بڑھنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حافظ طاہر محمود اشرفی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کی طرف سے حج پر جو انتظامات کیے گئے شکریہ ادا کرتے ہیں، دس لاکھ لوگوں نے حج ادا کیا، انتہا پسندی اور شدت پسندی کا خاتمہ کر کے آگے بڑھنا ہے، 25 جولائی کو پیغام حج کانفرنس کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیغام پاکستان کے مطابق محرم الحرام کے سلسلے میں ضابطہ اخلاق بنایا جائے گا، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی، پیغام پاکستان ضابطہ اخلاق پر پندرہ ہزار سے زائد علمائے کرام دستخط کر چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں ہمیں ملکی و معاشی استحکام اور ترقی کے لیے ہم سب کو متحد ہو کر آگے بڑھنا ہو گا، اداروں پر جو تنقید کا سلسلہ شروع ہے یہ افسوس کی بات ہے، اقلیتوں کے حقوق کا احترام ریاست اور ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ سائفر والا معاملہ ہے، عمران اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اتنے کمزور نہیں کہ ان سے سائفر چھپایا گیا ہو، ایسے بیانات سے پاکستان کا وقار متاثر ہو رہا ہے، یہ ہم سب کا پاکستان ہے، بیٹھ کر بات کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی مشرق وسطی حافظ طاہر محمود اشرفی کا مزید کہنا تھا کہ محرم الحرام کے حوالے سے ضابطہ اخلاق کے بارے میں تمام مکاتب فکر کے علما کرام کے ساتھ رابطے میں ہیں، ہمیں مسئلہ کشمیر پر مل کر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے، کشمیر اور فلسطین امتِ مسلمہ کے مسائل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں