پرویز خٹک 170

امیدہے وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات میں اہم تعیناتی پر اچھا فیصلہ ہوگا، پرویز خٹک

مانسہرہ(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما پرویز خٹک نے کہا ہے کہ امیدہے وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات میں اہم تعیناتی پر اچھا فیصلہ ہوگا۔

اپنے بیان میں پرویز خٹک نے کہاکہ امید ہے کہ وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات میں اہم تعیناتی پر اچھا فیصلہ ہوگا۔پرویز خٹک نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی سے پی ٹی آئی کا کوئی تعلق نہیں۔پرویز خٹک نے کہاکہ جو بھی آرمی چیف آئے وہ ملک کے لیے بہتر ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں