سردار ایاز صادق 39

امریکہ ،ایران کی بات چیت کے دوران 6 بار گرما گرمی ہوئی’ایازصادق

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق نے کہا ہے کہ امریکہ اور ایران کی اسلام آبادمیں بات چیت کے دوران چھ بار گرما گرمی ہوئی،کئی بار ایسا ہوا معاملہ ٹھنڈا کرنے کیلئے میٹنگ روکنا پڑی،فیلڈ مارشل اور اسحاق ڈار فریقین کو پھر بٹھا لیتے تھے،ہم کہتے ہیں نئے سپہ سالار کا نواز شریف کا فیصلہ بہترین تھا،ہم کہتے ہیں پاکستان کی بات کرو وہ کہتے ہیں لیڈر کی آنکھ کا آپریشن کروادو،جتنی آسائشیں ان کو مل رہی ہیں آج تک کسی قیدی کو نہیں ملیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ پچھلی حکومت کی توجہ تعمیر اور ترقی کی بجائے اپنے اوپر تھی ،میں قائد نواز شریف ، وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلی مریم نواز کا شکریہ ادا کرتا ہوںجنہوں نے میرے حلقے کے لئے 38ارب روپے کے فنڈز جاری کئے ،مجھے لگتا ہے کہ اس سال کے آخر تک سارے پنجاب کی سڑکیں مکمل ہوجائیں گی،نیت ٹھیک ہو اورآپ کوشش کریںتو اللہ تعالی راستے بناتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تقدیر 2022سے بدلنا شروع ہوئی ،کوئی پی ڈی ایم کی حکومت میں نہیں آنا چاہتا تھا، اس وقت بہت مشکل حالات تھے ،

ہماری جماعت نے مشکل فیصلہ لیا،وہاں سے نئی ٹیم کی بنیاد رکھی گئی ،ملک کو قدموں پر کھڑا کرنا شروع کیا،وہی وقت تھا نئے سپہ سالار آئے،ہم کہتے ہیں نئے سپہ سالار کا نواز شریف کا فیصلہ بہترین تھا،نئی حکومت میں وزیر اعظم کے لئے پہلے سے چیلنجز تھے۔ انہوںنے کہاکہ بھارتی وزیر اعظم مودی سمجھتا تھا کہ شہباز شریف پچھلے وزیر اعظم کی طرح کہیں گے کیا میں بھارت پر حملہ کردوں؟،پاکستان کی مرکزی قیادت نے بیٹھ کر ایک ہی فیصلہ کیا پاکستان کی عزت بحال کرنی ہے،وزیر اعظم نے اس وقت دنیا کے تمام ممالک سے رابطہ کرکے کہا کہ آ ٹیم بنا کر انکوائری کرالیں،اللہ تعالی نے ہمیں بھارت کے خلاف فتح دی۔

انہوں نے کہا کہ ہم روس ، چین ، امریکہ ، ایران سے دوستی رکھتے ہیں،بھارت سے ہماری دوستی نہیں ہے ،اسرائیل پر کانٹا مار دیں۔ انہوںنے کہا کہ اسحاق ڈار گرگئے ان کے کندھے میں فریکچر ہوا لیکن وہ اگلے دن چین چلے گئے ،امریکہ اور ایران کی جنگ میں پاکستان پہلا ملک تھا جس نے اس کی مخالفت کی،جب ایران کی جانب سے ہمارے دوست ممالک پر امریکہ کے اڈوں پر حملے کئے گئے تو ہم نے اس پربھی اظہار افسوس کیا،لوگ کہتے تھے پاکستان کے پاس پیسے نہیں لیکن پاکستان نے اپنے سے کئی گنابڑی طاقت کو شکست دی،ہمارے وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اہم کردار ادا کیا،ڈی جی آئی ایس آئی نے بھی اہم کردار ادا کیا، بھارت کے خلاف جنگ میں واقعی معجزے ہوئے ،

پاکستان کی حالیہ کامیابی دنیا کی تاریخ میں تیسری عالمی جنگ روکنے کے مترادف ہے،میں ترکی گیا وہاں پر دیگر ممالک کے سربراہان روک کر مجھے کہتے تھے کہ آپ جو کام کررہے ہیں ہم اس کے لیے دعا گو ہیں۔ انہوںنے کہا کہ موجودہ کشیدہ حالات میں دنیا کا ہر ملک مہنگائی سے متاثر ہوا ہے۔بارہ تاریخ کو مجھے بتایا گیا کہ ڈرافٹ ایگریمنٹ بن رہا ہے،معاہدہ نہیں ہوا اور دونوں ممالک کے وفود چلے گئے،خدشہ تھا اگر ایران اور امریکہ کے جہاز پر کوئی شرارت ہو گئی تو سب چکنا چور ہوجائے گا،اگر اسلام آباد کے بیس میل دور بھی بم پھٹتا تو لوگ واپس چلے جاتے،وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل سب کی نیت بہت بہترین ہے،سینتالیس سال میں امریکہ اور ایران کسی ایک ملک میںاکھٹے نہیں ہوئے،پاکستان کو اللہ تعالی نے عزت دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میٹنگ میں گرما گرمی ہوتی تھی تو اٹھ کر چلے جاتے تھے،چھ مرتبہ یہ ہوا کہ میٹنگ میںگرما گرمی ہوئی،فیلڈ مارشل اور ڈار صاحب فریقین کوپھر بٹھا لیتے تھے،پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کو پوری دنیا نے سراہا،بھارت کو شکست دینے کے بعد سے پاکستان بہتری کی طرف جارہا ہے۔انہوںنے کہا کہ ہماری بھی لڑائی ہوئی لیکن کبھی اداروں اور ملک کو نقصان نہیں پہنچایا،مسلم لیگ (ن) نے کبھی افواج پاکستان کی کسی گاڑی کو نقصان نہیں پہنچایا،

ہم کہتے ہیں پاکستان کی بات کرو وہ کہتے ہیں لیڈر کی آنکھ کا آپریشن کروادو،جتنی آسائشیں ان کو مل رہی ہیں آج تک کسی قیدی کو نہیں ملیں،ہم ہمیشہ پاکستان کی بات کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی جب کسی قوم سے خوش ہوتا ہے تو چیزیں جوڑنا شروع کردیتا ہے،آج دنیا میں سینہ چوڑا کرکے کہتے ہیں کہ ہم پاکستان سے ہیں،کس کو کیا پتہ تھا کہ شہباز شریف،اسحاق ڈار ،فیلڈ مارشل ، ایئر چیف اور بحریہ چیف اتنا بہترین کام کریں گے،پہلی ترجیح ہمارا مذہب اور دوسرا پاکستان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں