شہبازگل کا الزام 176

اقتدار کیلئے عزت اور غیرت سے گزر جانا آل شریف کی تاریخ ہے، شہباز گل

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ اقتدار کیلئے عزت اور غیرت سے گزر جانا آل شریف کی تاریخ ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ آل شریف کے غلام درباریوں سے اخلاقیات، اقدار اور روایات کی امید نہیں۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ اقتدار میں اور اقتدار کیلئےعزت،غیرت سے گزرجانا انکی تاریخ ہے۔ شہباز گل نے مزید کہا کہ جمہوریت کے نام نہاد ٹھیکیدارو اور اخلاقیات کا درس دینے والو پارلیمان کا چہرہ مسخ ہوتے دیکھ کر کچھ تو بولو، عوام کے امنگوں کی بے توقیری کرنے والوکچھ تو بولو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں