سردار ایاز صادق 31

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے عشائیہ کی تقریب پر فائرنگ کی مذمت

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)اسپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ کی تقریب پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، خاتونِ اول اور دیگر شرکاء کے محفوظ رہنے پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق اسپیکر سردار ایاز صادق نے صدر ٹرمپ اور دیگر شرکاء کیلئے نیک تمناؤں اور خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تشدد کے واقعات کی روک تھام کیلئے معاشرے میں امن و برداشت کو فروغ دینا ناگزیر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں