سپیکر قومی اسمبلی کا انتخاب 120

اسد قیصر کے استعفے کے بعد نئے سپیکر قومی اسمبلی کا انتخاب16اپریل کو ہوگا

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)اسد قیصر کے استعفے کے بعد نئے سپیکر قومی اسمبلی کا انتخاب16اپریل کو ہوگا،اسپیکر کے انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی جمعہ دن 12 بجے تک سیکرٹری قومی اسمبلی کے پاس جمع کرائے جا سکتے ہیں ۔نئے اسپیکر قومی اسمبلی کا انتخاب خفیہ رائے شماری سے ہوگا۔

بدھ کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اسپیکر قومی اسمبلی کی خالی عہدے پر انتخاب کے لیے شیڈیل جاری کردیا،اس سلسلے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے تمام ممبران قومی اسمبلی کو مراسلے جاری کر کے آگاہ کردیا گیا ہے۔مراسلے کے مطابق اسپیکر کا انتخاب 16 اپریل 2022 بروز ہفتہ کو ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران کیا جائے گا،اسپیکر کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی 15اپریل دن 12 بجے تک سیکرٹری قومی اسمبلی کے پاس جمع کرائے جا سکتے ہیں۔

کاغذات نامزدگی قومی اسمبلی کی شعبہ قانون سازی برانچ سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔نئے اسپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب کی کاروائی اور طریق کار کے قاعدہ 2007 کے قاعدہ 9 کے تحت عمل میں لائی جائے گی۔یاد رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کا عہدہ سابق اسپیکر اسد قیصر کے استعفیٰ کی وجہ سے خالی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں