اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے موقع پر مصر کے وزیرِ خارجہ بدر عبدالعاطی سے ملاقات کی۔
ملاقات خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں ہوئی جس میں پاکستان اور مصر کے تعلقات کی مضبوطی کو اجاگر کیا گیا۔ہفتہ کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔









