ماہم عامر خان 107

اداکارہ ماہم عامر نے لڑکیوں کو شادی سے متعلق اہم مشورہ دے دیا

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)معروف اداکارہ ماہم عامر خان نے نوجوان لڑکیوں کوشادی سے متعلق اہم مشورہ دیاہے۔

ایک پروگرام میں انٹرویو کے دوران اداکارہ ماہم خان نے شادی کے حوالے سے لڑکیوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے شادی سے گھبرانا نہیں چاہیے، شادی ایک بہت خوبصورت رشتہ ہے اگر اسے ایک سلیقے سے چلایا جائے۔انہوں نے کہا کہ ہماری سوسائٹی کا ایک مسئلہ یہ ہے کہ ہم ہر چیز کو لے کر اپنے دماغ میں خیالات بنا لیتے ہیں کہ شادی کے بعد یہ ہوگا یا وہ ہوجائے گا.

صرف شادی کی نہیں کسی بھی تعلق میں ہمیشہ ہر چیز ایک جیسی نہیں رہتی، زندگی میں اتار چڑھا آتے ہیں جو آپ کے رشتے کو مضبوط بناتے ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ مجھے لگتا ہے شادی ایک خوبصورت رشتہ ہے اور اگر کوئی ایسا شخص آپ کو ملے جو آپ کو عزت اور محبت دے تو آپ کو اس سے شادی کرلینی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں