اختر جان مینگل 6

اختر مینگل کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے وفد کے ہمراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

جے یو آئی کے ترجمان اسلم غوری کے مطابق ملاقات میں بلوچستان میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ امن و امان کی موجودہ صورتحال کسی بھی صورت ملک اور قوم کے مستقبل کے لیے امید افزا نہیں۔

ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ موجودہ ہائبرڈ نظام کے باعث ملک کی معیشت اور امن و امان دونوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں