اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں ہم ایک عظیم قوم بن کر ابھریں گے۔ یوم آزادی کے موقع پر ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں اسد عمر نے لکھا کہ تمام اہل وطن کو جشنِ آزادی مبارک ہو، جس ملک کو دشمن کہتے تھے 6 ماہ میں ختم ہو جائے گا، اپنی 75 ویں سالگرہ منا رہا ہے۔
جاری کردہ ٹوئٹ میں اسد عمر لکھتے ہیں کہ پہلے بھی جو دنیا کہتی تھی نہیں کر سکتے وہ پاکستانیوں نے کر کے دکھایا۔انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے دنوں میں انشااللہ ایک عظیم قوم بن کر ابھریں گے۔