آصف زرداری اور فریال تالپور 276

آصف زرداری اور فریال تالپور سمیت دیگر کے خلاف میگا منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)احتساب عدالت میں سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور سمیت دیگر کے خلاف میگا منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی ۔

بدھ کو ریفرنس پر سماعت احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے کی،نیب پراسیکیوٹر عرفان بھولا عدالت کے روبرو پیش ہوئے ،وکلاء ہڑتال کے باعث سماعت بغیر کارروائی 18 اگست تک ملتوی کر دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں